۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزه/ اصفہان ایران میں جامعه المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کے تحت ایک علمی نشست بعنوان "بحرانوں سے نمٹنے کیلئے فاطمی قرآنی سیرت " منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان ایران میں جامعه المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کے تحت ایک علمی نشست بعنوان "بحرانوں سے نمٹنے کیلئے فاطمی قرآنی سیرت " منعقد ہوئی، جس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ اصفہان کی خواہران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فاطمی سیرت؛ ہر دور کے انسانوں کیلئے راہ نجات ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف پاکستانی محقق ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی قرآنی شخصیت کو سمجھنے کیلئے قرآنی فہم کی اشد ضرورت ہے، جب تک ہم قرآن کو متروک ہونے اور مہجوریت سے نہیں بچائیں گے، اس وقت تک فاطمه شناسی کا حق ادا نہیں ہوگا، کیونکہ ذات فاطمه اور سیرتِ فاطمی، قرآن کی آیات میں پوشیدہ ہے۔ جب قرآن مجید جب مہجوریت سے نکلے گا تو فاطمی سیرت بھی کھل کر سامنے آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ جناب فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کو آج کی دنیا کے لئے نمونہ قرار دینے میں توہم کا شکار ہیں، جس طرح قرآن ہر انسان اور ہر زمان و مکان کے لئے الٰہی حجت اور ہدایت کا ذریعہ ہے، اسی طرح ذات فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا بھی قیامت تک کے انسانوں کے لئے رول ماڈل ہے۔

فاطمی سیرت؛ ہر دور کے انسانوں کیلئے راہ نجات ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت، سورۂ دھر، سورۂ نور، سورۂ کوثر، سورۂ رحمٰن اور سورۂ قدر میں واضح طور پر نظر آتی ہے، لہٰذا ہمیں ان آیتوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .